وفاق اور بلوچستان میں حکومت بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے، زرک خان مندوخیل
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء سابق کوارڈنیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پارٹی میں آئے روز شمولیتوں سے معلوم ہورہا ہے کہ آنیوالا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے وفاق سمیت بلوچستان میں حکومت بنا کر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے معروف قانون دان عطاء اللہ لانگو اور دیگر کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان عطاء اللہ لانگو،میر بہادر لانگو اور دیگر کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف کے وطن آنے کے بعد روز بروز فعال ہورہی ہے اور عوام کی ترجمان بن کر ابھر ے گی کل بھی پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ دیں اور آج بھی ہے جبکہ جوق درجوق شمولیتوں سے یہ واضح ہوگیا کہ آنیوالی وقت مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی وفاق کے ساتھ بلوچستان میں حکومت بنا کر عوامی مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں جو ترقیاتی کام اور خاص کر موٹروے کا جو جال بچھادیاگیا ہے وہ آج مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں اور مسلم لیگ(ن) دوبارہ اقتدار میں آکر اسی طرح موٹروے اور دیگر حوالے سے بھی اقدامات کریں جو لوگ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ان کو مبارکباد دیتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔