قیادت کوسوچ سمجھ کرکے ٹکرکے امیدوارکومیدان میں اتارناہوگا،عبدالصمدساعد
ہرنائی(نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی جنرل کونسل وضلعی صدر سیرت النبی فورم انٹرنیشنل مفتی عبدالصمدساعد نے الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئندہ ہے،ہرنائی کوزیارت میں ضم کرنے سے جمعیت علماءاسلام کی جیت یقینی ہوگئی ہے ،نور محمددومڑکےلئے مقابلہ مشکل ہوچکا،جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی جوہرنائی کوسبی میں ضم کرنے حق میں تھی انہیں جمعیت علماءاسلام کے حق میں دستبردا ر ہوناپڑیگاان کئے کوئی اورآپشن نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی،اے این پی پہلے ہی سے مقابلے کے دورسے باہرہیں،واضح رہے کہ زیارت پرالیکشن 2018کے علاوہ جمعیت علمائ اسلام جیت جاتی تھی یہاں کسی اورپارٹی کاجیتنامشکل رہاہے مگرگزشتہ الیکشن میں خلائی مخلوق کی مداخلت کی وجہ سے ملک بھرکی طرح یہاں بھی جمعیت کی جیت کوہارمیں تبدیل کروایاگیا،مگراس دفع اگرجمعیت علمائ اسلام نے ٹکرکے امیدکوسامنے لایاتوکسی بھی پارٹی کا یہاں مقابلہ کرنا وقت اورپیسوں کاضیاع ہوگا،انہوں نے کہاکہ حلقہ بحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے اور انتھک کوششوں جمعیت علمائ اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق اورسابق ضلعی جنرل سیکرٹری سیدخالق کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہرنائی کے عوام کے مفادات کی جنگ لڑکرجیت گئے،جمعیت علمائ اسلام نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی جنگ لڑی ہے اورلڑے گی،افسوس ان لوگوں پرہے جوپہلے ضلع بحالی میں روکاوٹ تھے اب حلقہ بحالی کی مخالفت کررہے تھے وہ کس منہ سے لرواوبرکانعرہ لگائیں گے ان سے گزارش ہے کہ اب قوم کے نام پر سیاست کرناچھوڑدیں کوئی اورنام تجویزکریں۔