نواز شریف سے اسٹیج اداکار طاہر انجم کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف سے اسٹیج اداکار طاہر انجم نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ۔میاں نواز شریف نے
طاہر انجم کے گلے میں ہار پہنا کر کارکنوں سے کلیپ کروائی۔ ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے طاہر انجم کی پارٹی خدمات کو بہت سراہا اور کہا کہ طاہر انجم آپ پارٹی کا سرمایہ ہیں مجھے معلوم ہے کہ آپ نے پارٹی کے لئے دن رات محنت کی ہے۔ آپ نے گھبرانا نہیں۔ میاں نواز شریف نے اپنے پاکستان آمد پر استقبال کی تیاریوں پر طاہر انجم کا شکریہ ادا کیا۔طاہر انجم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کا سپاہی ہوں آج میرا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔