مہنگائی بیروزگاری سے عوام تنگ آچکے ہے ،جمہوریت آمریت اور مارشل میں فرق ہونا ضروری ہے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے سال نو کے آمد عوام پر ڈرون حملے سے کی ملک میں اسوقت ہر طرف بے چینی کا عالم ہے مہنگائی بیروزگاری سے عوام تنگ آچکے ہے جمہوریت آمریت اور مارشل میں فرق ہونا ضروری ہے ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ دنوں سینٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کوئی بھی چین وسکون سے زندگی بسر نہیں کر رہے ہیں وکلاء ڈاکٹرز صحافی حضرات نان بائی سب احتجاج پر ہے حکومت نے اہم مسائل کو متنازعہ بنایا آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کو جس طرح متنازعہ بنایا یہ حکومت کی نااہلی کے لیے کافی ہے مولانا حیدری نے مزید کہا کہ جمہوریت میں عوامی فیصلے ان معتبر ہاؤس سے ہوا کرتے ہیں لیکن اس دور حکومت میں ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی مارشلاہے مارشلا میں جبری قوانین نافذ ہوتے ہیں جمہوریت اور مارشلا میں فرق ہونا چاہیے وزیراعظم نے ملائشیا کے اہم دورے کو کیوں کس وجوہات کے پیش نظر ملتوی کیا قوم کو بتایا جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع سخت ترین سردی کے لیپٹ میں ہے نہ کہ بجلی نہ گیس پریشر عوام پریشانی سے دوچار ہے مستونگ منگچر قلات سوراب اور زیارت پشین بارش وبرفباری کیوجہ سے سہولیات نہ ہو نے کی بنا پر عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور عوام کا کوئی پرساں حال نہیں گیس بلز لاکھوں کے لیکن گیس پریشر غائب ہے حکومت کو سخت ترین سردی کے اس موسم میں عوام کو بھترین گیس اور بجلی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔