کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم کے اغوا معاملہ،ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ عابد حسین کو (آج) جمعہ کو طلب کر لیا
راولپنڈی (این این آئی)ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم کے اغوا معاملہ پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ عابد حسین کو (آج) جمعہ کو طلب کر لیا۔جمعرات کو سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کی۔ دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ بتایا جائے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم کو گھر سے کس لئے اٹھایا گیا، یہ بھی بتایا جائے انہیں اپنے پاس کس قانون کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے ۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد حسین کے دلائل پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ عابد حسین کو (آج) جمعہ کو طلب کر لیا۔یاد رہے کہ ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔