ناترس حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں ہے،حافظ حمد اللہ

0 171

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کی تباہ حال معیشت کو ٹیکسوں کی بھرمار سے مستحکم نہیں کیاجاسکتا منی بجٹ غریب عوام کی معاشی مشکلات کا سبب بنے گی ناترس حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں حکمران اپنی شاہ خرچیاں کنٹرول کرنے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر معیشت کی استحکام کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالات

کااظہار انہوں نے جمعیت علمائ اسلام تحصیل تنگوانی ضلع جیکب آباد تحصیل ٹل کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان اسلامی سیاست کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام ضلع شکارپور کے جنرل سیکرٹری مولانا عبداللہ مہر سائیں عبدالباسط شاہ مولانا اشفاق اور دیگر صوبائی و ضلعی رہنماو¿ں و مقامی علمائ کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ چوروں لوٹوں اور سیاسی خانہ بدوشوں کی مکس چاٹ سے حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں

جکڑ کر بحرانوں کا شکاربنایا سابقہ حکومتوں کے شروع کردہ بڑے منصوبے تکمیل کی بجائے انکی نااہلیت کی وجہ بند ہونا پڑیں حکومت اپنی ناکامی کے اعتراف کی بجائے ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کے پاس کوئی وڑن نہیں انکی نااہلیت کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کا شکار ہوچکاہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.