پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا عالمی سمندروں میں تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

0 343

اسلام آباد(بیوروچیف)پاک بحریہ کے جہاز تبوک نے عالمی سمندروں میں تعیناتی کے دوران ریجنل میریٹائم سیکیورٹی کے تحت عمان کی بندرگاہ دقم کا دورہ کیا۔پی این ایس تبوک پاکستان نیوی فلیٹ کے پچیسویں ڈسٹرائر سکواڈرن کا حصہ ہے اور جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے تاکہ کثیر الجہتی خطرات کے دوران میری ٹائم آپریشنز سرانجام دے سکے۔

 

بندرگاہ آمد پر، عمان میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی اور عمانی بحریہ کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران، پی این ایس تبوک کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کے سینٹرل نیول ایریا کمانڈر اور ڈائریکٹر کمرشل اور پورٹ آپریشنز سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے عمان کی عوام اور بالخصوص عمانی بحریہ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کا باعث بنے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.