سال 2023ءسب کے لئے خوشیوں بھرا سال ثابت ہو ،گزرے ہوئے سال سے بہت سیکھا ہے، رمشاء
لاہور(نعیم دانش )
سال 2023ءسب کے لئے خوشیوں بھرا سال ثابت ہو ،گزرے ہوئے سال سے بہت سیکھا ہے، اپنی کامیابی کے لئے کبھی بھی شارٹ کٹ استعمال نہیں کیا ان خیالات کا اظہار خوبصورت و دلکش ماڈل رمشاءنئے سال کے آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مزید کہا کہ اس سال نئے انداز میں میڈیا کے سامنے آﺅں گی اور کمرشل شوٹس اورفلموں کی آفر آرہی ہے لیکن بہت سوچ سمجھ کر ہی انتخاب کروں گی ۔مجھے اپنی محنت پر پورا یقین ہے کامیابی حاصل کرنے کے لئے عریانیت کا کبھی سہارا نہیں لوں گی ۔سب کے لئے دعا گو ہوں کہ نیا سال سب کے لئے کامیابی کا سال ہو