آنے والا دور پھر ہمارا ہوگا کارکردگی کی بنیاد پر عوام ہمیں ووٹ دینگے،نورمحمددمڑ
زیارت (ویب ڈیسک )بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ بے اے پی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں تیس سالہ پرانی جماعت کو چھوڑ کر ہماری کارکردگی سے مطمئن ہوکر شمولیت کی ہمارے ساتھ مذہب کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والوں نے زیارت عوام کو پسماندہ اور اندھیرے میں رکھا تھا یہ لوگ یہاں ترقی کے مخالف ہیں پچاس سالہ دور اقتدار میں ان لوگوں نے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ عوام کے فنڈز خورد بورڈ جیبوں میں ڈالے کرپشن کی الحمد اللہ ہم نے کم مدت میں زیارت حلقے میں جتنے کام کئے ہیں مخالفین پچاس سالہ دور اقتدار میں نہیں کر پائے آج ہمارے حلقے کی مثالیں دیگر علاقوں حلقوں کے لوگ دیتے ہیں کہ یہاں ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے شمو لیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ زیارت یونین کونسل
احمدون میں عارف لالا، محمود علی، عصمت علی، اعزاز علی، شیر علی شمشید علی، ضیاءالحق، انوار الحق نے جمعیت ف سے مستعفی ہوکربے اے پی میں شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کیا ۔ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ آنے والا دور پھر ہمارا ہوگا کارکردگی کی بنیاد پر عوام ہمیں ووٹ دینگے اور ہم ہی اس حلقے کو مسائل سے مکمل پا ک کریں اس حلقے کو ماڈل رول ماڈل حلقہ بناکر دینگے میں جب منتخب ہوا تو یہاں مسائل کے انبار تھے مذہب اور قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں رہنے والوں نے حلقے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تھا۔ ہم سے پہلے جنہوں نے چالس پچاس سال زیارت پر حکمرانی کی انہوں نے کبھی زیارت کے ترقی کا سوچا ہی نہیں پچاس سال میں انہوں نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے اور نہ ہی کسی بے روزگار کو روزگار دیا ہم نے چار سال میں تیرہ سو بندوں کو روزگار دیا سینکڑوں
ترقیاتی کام کئے منصوبے مکمل اور لائے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ترقیاتی کام شروع ہے مزید بھی ہونگے ہم نے شکر الحمداللہ ہر ورکر ہر شخص کو اتنی اہمیت دی۔ بلا تفریق زئی خیلی کام کئے ہیں جسکی وجہ سے آئے روز لوگ جوک درجوک دوسری پارٹیاں چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں انشاءاللہ آ نے والے الیکشن تک مخالفین کے سارے رہنما اور کارکنان ہماری کارکردگی کی حقیقت دیکھ کر ہمارے ساتھ شامل ہونگے میں ان سب لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں جنہوں نے تیس تیس سال مذہب اور قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتوں کے ساتھ گذارے ہیں لیکن ان کو کچھ نہیں ملا۔شمولیتی پروگرام پہنچنے پر صوبائی وزیرحاجی نور محمد دمڑ،تحصیل صدر بے اے پی نورمحمد لالا،اسلم تارژن ودیگر رہنماو¿ں کا بھر پور استقبال کیا گیا۔