ہمیں عوام کا جس انداز میں پذیرائی مل رہی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں،نصر اللہ زیرے

0 211

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کا ماہانہ اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پشتونخوا میپ ضلع کوئٹہ سے مربوط علاقائی یونٹوں کے سیکرٹریوں ،سینئر معاون سیکرٹریوں نے شرکت کی اور اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 جنوری بروز پیر نیشنل عوامی پارٹی پشتونخوا کے سیکرٹری جنرل اور پشتونخوا ملی عوامی اتحاد کے مرکزی سیکرٹری ،پشتونخوا سٹوڈنٹس ا?رگنائزیشن کے بانی رہنما ارواشاد عبدالرزاق خان دوتانی کی 35 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی اس سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب کے ہال میں 9 جنوری 2023 کو سہہ پہر 2 بجے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگی جس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کرینگے۔اجلاس میں پارٹی ضلع کوئٹہ میں ابتدائی یونٹوں کی فعالیت اور ان کی انتخابی اجلاسوں کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے تمام علاقائی یونٹوں کے علاقائی کانفرنسوں کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق 6 جنوری بروز جمعہ سہہ پہر 2 بجے کچلاک علاقائی کانفرنس، 20 جنوری بروز جمعہ سرہ غوڑگئی علاقائی کانفرنس جبکہ 27 جنوری بروز جمعہ افغانیہ خروٹ ا?باد کا علاقائی کانفرنس منعقد ہوگا جس میں نئے علاقائی ایگزیکٹیوز اور علاقائی کمیٹیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور فیصلہ کیا گیا کہ جنوری اور فروری میں تمام علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا اور 5 مارچ کو ضلع کوئٹہ کا شاندار ضلعی کانفرنس منعقد ہوگا جس کی بھرپور تیاری کی جائیگی۔اجلاس سے پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ایڈوکیٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ اور مرکزی سیکرٹری شاہ روم خان نے خطاب کیا جبکہ صدارتی خطاب صوبائی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کیا۔مقررین نے پارٹی کے کامیاب اور تاریخ ساز پانچویں قومی کانگریس کے انعقاد پر پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام کارکنوں کو دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہ ضلع کوئٹہ کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ایک بار پھر اپنی مہمان نوازی اور میزبانی کرتےہوئے ہزاروں مندوبین کے مہمان نوازی کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا پانچویں قومی کانگریس پشتون قومی سیاسی تحریک کی تاریخ میں اپنی معیار اور تعداد کے لحاظ سے ایک منفرد تاریخ رقم کی اور اس کے دور رس نتائج پوری پشتون قومی تحریک اور بالخصوص پشتونخوا میپ پر پڑینگے لہذا کارکنوں کو خدائے بزرگ و برتر کا شکر گزار ہوکر تکبر و غرور سے بچ کر پارٹی کو مزید فعال اور عوام تک پہنچانے کے لئے شب و روز محنت کرے اور پارٹی کے پروگرام و پیغام کو گھر گھر تک پہنچائے اور تمام عوام کو تنظیم کے لڑی میں پروئے اور اس طرح ہم اپنے غیور افغان پشتون ملت کے ارمانوں کی تکمیل کرسکتے ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پیچھے دیکھنے کے بجائے آگے بڑھنے کے لئے کھلے ذہن کے ساتھ عوام کےاندر رہ کر کام کرنا ہوگا اور عوام کے تمام دکھ سکھ میں شریک ہوکر انہیں اپنایت کا احساس دلانا ہوگا تاکہ ہم گزشتہ 10 سالہ تنظیمی غیر فعالیت کے نقصان کا ازالہ کرسکے اور یہ سب کچھ ہم جیسے کارکنوں کے لئے ا?سان ہیں بشرطیکہ ہم عوام تک اپنی رسائی کو ممکن بنائے۔ کیونکہ پارٹی کے رہنماوں بالخصوص ملی اتل ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے تنظیمی ساخت بنانے اور عوام کو تنظیم میں شامل کرنے کا پورا پورا طرز و طریقہ سکھایا ہے اور ہمیں عوام کا جس انداز میں پذیرائی مل رہی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں اور ہمیں اپنی غیور عوام کی اس پذیرائی کو مدنظر رکھ کر ان کے اعتماد پر پورا اترنا ہوگا اور ہماری ملت پر مسلط مایوسی،بدترین بیروزگاری ،غربت ،بھوک و افلاس ،مہنگائی اور اس اذیت ناک صورتحال سے نجات کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.