واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

0 150

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ویب صارفین کے لیے واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 

اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کرکے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

سال کے آغاز پر روپے کی اڑان جاری، ڈالر مزید سستا

 

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

یہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آخر کس نے یکم جنوری کو نئے سال کا پہلا دن بنایا؟

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اپنا یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے ویب ورژں کے یوزر انٹرفیس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

 

اس اپ ڈیٹ کے بعد کمیونٹیز، اسٹیٹس، چینلز اور نیو چیٹ بٹن بائیں جانب سائیڈ بار میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ویب ورژن کے ڈارک موڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مسلسل اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں کو زیادہ دباؤ کا سامنا نہ ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.