ٹریبونلز اپیلوں کی جلد سماعت کو یقینی بنائیں، سید صادق آغا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئیٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی سینیئر نائب صدر حلقہ 41 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار “سید صادق اغا ” نے عدلیہ سے اپیل کی ہے۔ کہ امیدواروں کی اپیلوں پر جلد فیصلوں کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ حقدار امیدواروں کو اپنا الیکشن کمپئین جلد شروع کرنے کا موقع مل سکے۔ جبکہ مخالفین اپنی کمپئین باقاعدہ شروع کر چکے ہیں۔ اور ریٹرننگ آفیسروں کے غلط فیصلوں کا شکار امیدوار عدالتوں اور ٹریبونلز کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل جمع کرانے کے موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید صادق آغا نے کہا۔ کہ ریٹرننگ افیسرز کی جانب سے عجیب فیصلے سامنے ائے ہیں۔ بعض ایسے امیدوار بھی ہیں۔ جن کے ایک حلقے سے کاغذات مسترد کیے گئے۔ جبکہ دیگر حلقوں سے انہی امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افیسرز نے کاغذات کی جانچ پڑتال میں کیا معیار رکھا۔۔؟ کون سا پیمانہ استعمال کیا..؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے. انہوں نے کہا کہ امیدواروں اور عوام کو عدلیہ سے انصاف کا یقین ہے. ہر پاکستانی کو یہ حق حاصل ہے۔ کہ وہ انتخابات میں حصہ لے۔ اور یہ حق عدلیہ ہی واپس دلا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے کاغذات کے درست ہونے سے متعلق اپیل پر بھی عدلیہ سے انصاف کی امید کا اظہار کیا۔