وزیراعظم عمران خان کا ملائشیا کے دورے پرجاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

0 124

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کے دورے پرجاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرینگے ،وزیراعظم کے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے سفرکا دورانیہ4سے 5 گھنٹے بڑھے گا۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے باعث بھارت کی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعظم اسپیشل طیارے پر (آج)ملائیشیا روانہ ہونگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.