اسد عمر کی سینیٹرز کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضافے اور الاؤنس کی بحالی کے لیے مجوزہ بل کی مخالفت
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر نے سینیٹرز کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضافے اور الاؤنس کی بحالی کے لیے مجوزہ بل کی مخالفت کردی ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے سینیٹرز کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضافے کے بل سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ان حالات میں مناسب نہیں کہ عوامی نمائندے اپنی مراعات میں اضافہ کریں، خزانے میں گنجائش ہے تو عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔