ٓ امریکہ بھارت اسرائیل انسانیت کے مٹانے کے درپے ہیں حکمرانوں کے مذمتی بیانات اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے: مولانا عبدالرحمن

تبدیلی کی دعوے دار حکمران ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے

1 209

ٓ امریکہ بھارت اسرائیل انسانیت کے مٹانے کے درپے ہیں حکمرانوں کے مذمتی بیانات اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے: مولانا عبدالرحمن

کوئٹہ( ویب ڈسیک ڈیلی صحافت ) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد مفتی نیک محمد فاروقی جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سیکرٹری نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت سرپرست اعلی مولانا مفتی عبدالوہاب اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سالار صلاح الدین اور معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت اسرائیل انسانیت کے مٹانے کے درپے ہیں حکمرانوں کے مذمتی بیانات اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکمران ٹھوس موقف اپنائیں احتجاج کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا 5 فروری کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر ملک گیر کے طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

ملکی سالمیت اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا یگ

عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی چلتن رہسانی حاجی محمد غوث الکوزی گلی میں مولانا کلیم اللہ کے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس کی صدارت یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی اجلاس کا ایجنڈا یونٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نے پیش کیا اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا کہ ملکی سالمیت اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا یگا حکمرانوں نے امریکہ کے خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملکی استحکام و سالمیت پر داو لگا دیا ہے قوم کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ملک جن مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں تبدیلی کی دعوے دار حکمران ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم پر تبدیلی کے نام پر حقیقی تباہی مسلط کیا گیا حکمران احستاب کے نام پر انتقام لے رہے ہیں تبدیلی کی دعوے داروں نے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا

 

مہنگائی کا سونامی آگیا انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر کسی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتی ہے حکمرانوں کی ملک دشمن کشمیر دشمن پالیسیوں کو ہر گز قبول نہیں کریں گے 5 فروری بروز جمعہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بعد از نماز جمعہ عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے کارکن محب وطن پاکستانی شرکت کرکے دین دوست وطن دوست ہونے کا ثبوت دے حکمرانوں کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے مولانا فضل الرحمن حقیقی معنوں تبدیلی کی علامت بن چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ کارکن 5 فروری کے احتجاجی جلسے عام کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرے اجلاس اختتامی دعا مولانا شیخ عبد الحق نے کرائے در ین اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد مولانا مفتی نیک محمد فاروقی جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نائب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب حاجی محمد سلیمان جتک قاری شاہ محمد ناظم دو یم مولانا عبد الغفار نے حاجی محمد غوث الکوزی کی والدہ بھائی کے وفات پر تعزیت کی

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)ایران نے بحیر عرب میں اسرائیل کے ملکیتی ایک جہاز پر میزائل داغا ہے۔اسرائیلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.