بیلہ :ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ڈرائیور جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل
بیلہ پولیس نے حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی
بیلہ :ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ڈرائیور جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل
(بیلہ(رپورٹ :رشیدبلوچ ڈیلی صحافت کوئٹہ
ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ڈرائیور جاں بحق ساتھی شدید زخمی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل بیلہ پولیس نے حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آر سی ڈی شاہراہ ویلپٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر نمبر JY.3965 اور کراچی سے خضدار جانے والی ٹرک نمبر TKJ.733 میں تصادم کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور جواد احمد ولد سپوٹ خان قوم شنواری ساکن پشاور اور اس کا ساتھی نواب خان ولد بسم اللہ ساکن پشاور شدید زخمی ہوگئے
پولیس نے حادثے کے زمہ دار ٹرک ڈرائیور پرویز احمد ولد مولابخش قوم رئیسانی ساکن مستونگ کو گرفتار کرلیا
جنہیں سول ہسپتال بیلہ پہنچایا گیا جہاں جواد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا بیلہ پولیس نے حادثے کے زمہ دار ٹرک ڈرائیور پرویز احمد ولد مولابخش قوم رئیسانی ساکن مستونگ کو گرفتار کرلیا جبکہ ضروری کاروائ کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرکے شدید زخمی کو کراچی ریفر کرکے مزید تفتیش شروع کردی