اداکارہ و ماڈل سبیکا امام کو قتل وتیزاب کے حملے کی دھمکیاں

0 323

کراچی(ویب ڈیسک)سبیکا امام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انہیں موصول ہونے والے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ پیغام میں نہ صرف ماڈل کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی بلکہ دھمکی دینے والی

 

خاتون نے انہیں فحش اداکارہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ سبیکا امام کو بالکل قندیل بلوچ کی معاشرے سے غائب ہوجانا چاہئے۔

خاتون نے اپنے پیغام میں سبیکا امام کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی اور ان کے اور ان کی والدہ کو موت کی بددعا بھی دی۔
سبیکا امام نے خاتون کی جانب سے قتل و دھمکی بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برٹش کونسل پاکستان سے انہیں دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی۔

ماڈل سبیکا امام کی پوسٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ ریاض عمران نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان دھمکیوں کے خلاف سائبر کرائم میں باضابطہ طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ ان کی ٹیم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.