محکمہ موسمیات نے بلوچستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

0 460

کوئٹہ(ویب‌ڈیسک )بلوچستان سمیت ملک بھر میںفروری میں ملک کے شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، خشک سالی کے باعث محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں دھند کا سلسلہ کم پڑ جائے گا جبکہ خشک موسم اوردرجہ حرارت بڑھنے کے باعث پولن کا آغاز جلد ہوگا۔گندم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی آج بروز جمعتہ المبارک 3 فروری کو بلوچستان بالائی کے چند مقامات پر ہلکی سے متوسط بارشوں کے امکانات ہیں جس میں چمن پشین کچلاک نوشکی چاغی قلات مستونگ مسلم باغ زیارت خانو زئی

توبہ کاکڑی میں کہیں کہیں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں اس کے علاوہ باقی بلوچستان کے اکثر اضلاع میں 8 فروری تک موسم خشک اور نارمل سرد رہنے کا امکان ہ جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد/ جزوی ابرآلود رہے گاکوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1ڈگری سینٹی گریڈ ، زیارت میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات میں کم سے
کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ،مستونگ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں 7ڈگری سینٹی گریڈ اور گوادر میں11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔تا ہم بگروٹ اور اسکردو میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ریکارڈ ہو ئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.