بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

0 260

) بیلہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماءمرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے قدیمی شہر بیلہ اور اس کے گردونواح میں جمعرات کی صبح 8:44 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کی شدت ریکٹر اسکیل

پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں41 کلومیٹر تھی جس کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اس کا طول البلد 66.67 مشرقی اور طول بلد 26.67 شمال تھاتاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بیلہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ بڑی تعداد میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.