بی یو جے کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اسرار محمد کھیتران
کوئٹہ ( ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صوبائی ترجمان بلوچستان اسرار محمد کھیتران نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نو منتخب کابینہ کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران حکمرانوں کی توجہ عوامی مشکلات کی جانب مبذول کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، صحافیوں کے حقوق و اختیارات کا دفاع کرنے اور ہر سطح پر ملک و قوم کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔