آپ کی اچھی صحت کے لیے دس بہترین غذائیں

0 411

آپ کی اچھی صحت کے لیے دس بہترین غذائیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کھانے پینے کی اور غذائی اشیائ کی درجہ بندی ان کے غذائی اجزائ کی بنیاد پر کرتا ہے۔ بعض اشیائ غذائیت سے بھرپور مگر نسبتا کم حراروں کی حامل ہوتی ہیں۔ اسی طرح ایسی غذائیں بھی ہیں جو وٹامنز، معدنیات، کاربوہائیڈریٹس اور روغن سے خالی پروٹینز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اشیائ میں پھل، سبزیاں، گندم، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات، سمندری غذائی اشیائ ، روغن سے پاک گوشت، انڈا، لوبیا اور میوہ جات شامل ہیں۔صحت کے امور سے متعلق انگریزی ویب سائٹ ’بولڈ سکائی‘ نے غذائیت سے بھرپور اشیائ کی درج ذیل فہرست جاری کی ہے۔ ان اشیائ کو روز مرہ کے غذائی نظام کا حصہ بنایا جا سکتا ہے :

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

 

1۔ سولمن مچھلی
سولمن مچھلی اومیگا-3 ایسڈز، میگنشیم، پوٹاشیم، سیلینیوم اور وٹامن بی سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ عناصر انسان کو دل کا عارضہ اور الزائمر جیسے خطرناک امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

 

 

2۔ لہسن
لہشن وٹامن سی ، بعض وٹامنز بی، کیلشیم، پوٹاشیم، تانبے، مینگنیز اور سیلینیوم س بھرپور ہوتا ہے۔ لہسن کے باقاعدگی کے ساتھ استعمال سے خون میں ضرر رساں کولیسٹرول ایل ڈی ایل میں کمی اور صحت مند کولسٹرول ایچ ڈی ایل میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قولون اور معدے کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔

 

 

3۔ پھول گوبھی اور شاخ گوبھی
پھول گوبھی اور شاخ گوبھی پر مشتمل سبزیوں کا مجموعہ پتوں والی غذائی اشیائ کا اچھا ذریعہ شمار ہوتا ہے۔ یہ فولک ایسڈ اور فائبر کے علاوہ وٹامن سی ، وٹامن ای اور وٹامن کے سے بھرپور ہوتی ہیں۔ پھول گوبھی اور شاخ گوبھی سوزش میں کمی لاتی ہیں اور ساتھ ہی سرطان کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔ یہ جرثوموں اور وائرسز کے خلاف بھی مو¿ثر ہیں۔

 

 

4۔ پتوں والی سبزیاں
پتوں والی سبزیوں میں وٹامن سی، اے اور کے کے علاوہ میگنیشم اور کیلشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ فولاد اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ خون میں شکر کا تناسب کم کرتی ہیں۔ پتوں والی سبزیاں امراض قلب، سرطان اور شریانوں کے مسائل سے حفاظت کرتی ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس زہریلے مواد کے ضرر کو کم کرتے ہیں۔ یہ بڑھاپے کا مقابلہ کرنے میں مددگار ہیں اور ان میں موجود وٹامنA آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

بینک کتنے دن کھلیں گے؟

 

5۔ شیا کے بیج
شیا کے بیج پروٹینز، امائینو ایسڈز، کاربوہائڈریٹس، فائبر، کیلشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ امراض قلب اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔

6۔ لوبیا
لوبیا کا شمار ان ترکاریوں میں ہوتا ہے جن میں پروٹین اور فائبر کا اعلی تناسب اور فولاد، میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم اور زنک کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ لوبیا انسانی ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ فشار خون کو بھی نارمل رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کا فائبر آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

 

7۔ بادام
روزانہ 8-10 دانے بھیگے ہوئے بادام کھانے سے پروٹین، فائبر، وٹامن ای ، کیلشیم، تانبہ، فولاد، پوٹاشیم، سیلینیوم، زنک اور وٹامنزB کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ بادام سے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ ضر رساں کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ بادام ڈپریشن اور تناو¿ کے احساس کو کم کرتا ہے۔

 

8۔ مونگ پھلی
مونگ پھلی صحت بخش چکنائی ، پروٹین اور فائبر کے اچھے ذریعے کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ وٹامنز، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور وٹامنB کی اچھی مقدار رکھتی ہے۔ اگرچہ اس میں بڑی تعداد میں حرارے ہوتے ہیں تاہم یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ ماہرین دوران حمل خواتین کو خاص طور پر مونگ پھلی کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ پیوٹن سے بھرپور ہوتی ہے۔ مونگ پھلی دل اور شریانوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ مونگ پھلی کا باقاعدگی سے استعمال خون میں کولسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔

 

9۔ اخروٹ
اخروٹ میں کیلشیم، فولاد، پروٹینز، پوٹاشیم، میگنیشیم اور اومیگا 3 ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ یہ ان سوزشوں سے محفوظ رکھتا ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں۔ یہ انسانی جسم میں خون کے لوتھڑے بننے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ معتدل مقدار میں اخروٹ کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال خون میں ضرر رساں کولسٹرول LDL کو کم کرتا ہے۔ یہ آنتوں میں اچھے جرثوموں کو تقویت دیتا ہے۔ خون میں شکر کی مقدار کو منظم رکھتا ہے۔ اسی طرح بعض نوعیت کے سرطانوں سے بھی حفاظت کرتا ہے۔

 

 

10۔ دہی
دہی کو کیلشیم اور پروٹین کا اچھا ذیعہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک اہم جرثومہ “پروپیوٹیک” بھی پایا جاتا ہے۔ یہ اچھا جرثومہ انسانی جسم کو دیگر نقصان دہ جراثیم سے بچاتا ہے۔ دہی سے آنتوں کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنتوں کے ٹھیک طور پر کام کرنے کے نتیجے میں انسانی جسم سے باقاعدگی کے ساتھ زہریلے مواد نکلتے رہتے ہیں۔ ساتھ ہی اچھا جرثومہ انسان کی قوت مدافعت کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.