رضوان کا بابر سے شادی کا سوال، سابق کپتان کا دلچسپ جواب

0 288

 

رضوان کا بابر سے شادی کا سوال، سابق کپتان کا دلچسپ جواب

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

قومی کرکٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کو شادی سے متعلق سوال کا جواب سوشل میڈیا پر دینے سے انکارکردیا۔سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں محمد رضوان نے بابر کو کپتان کہتے ہوئے سوال کیا کہ کپتان آپ کی شادی کب ہے؟ اس پر بابر نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ آپ یہی سوال کریں گے۔رضوان نے بابر سے کہا کہ جواب تو آآپ نے دینا پڑے گا، رضوان کے اصرار پر بابر نے کہا کہ میں آپ کو اکیلے میں اس کا جواب دوں گا۔اس کے بعد میزبان نے بابر کیلئے خاتون مداح کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ

 

آپ دوستوں کی شادیوں کا کھانا کھا کر تھکتے نہیں؟سوال کے جواب میں بابر نے بتایا کہ’ پچھلے کچھ دنوں سے جب میں صبح اٹھتا ہوں تب میری شادی ہورہی ہوتی ہے، شام میں واپس ا?تا ہوں تو مجھے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہوتی ہے، میرا خیال ہے کہ لوگ میری شادی کرچکے ہیں اب وہ کہہ رہے دوسرے کی تیاری کرو‘۔ اسی دوران محمد رضوان نے بتایا کہ بابر کی شادی کی خواہش مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی ہے، وہ یہی پوچھتی ہیں کہ بابر کی شادی کب ہونی ہے۔

نوازشریف نے عمران خان پر دلچسپ تبصرہ کردیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.