قیام امن کیلئے ضلع کُرم کے عمائدین کا جرگہ اسلام اباد طلب

0 30

قیام امن کیلئے ضلع کُرم کے عمائدین کا جرگہ اسلام اباد طلب

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریںضلع کُرم کے عمائدین کا قیام امن کیلئے جرگہ آج اسلام اباد میں طلب کرلیا گیا۔ جرگہ میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین کا جرگہ آج اسلام اباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کی رہائش گاہ پر ہو رہا ہے جس میں فریقین کے عمائدین آپس میں بیٹھ کر قیام امن کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے اور حل طلب مسائل کا حل تلاش کریں گے۔رضا حسین کا کہنا ہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وہ مذاکراتی عمل میں حصہ لے رہے ہیں تاہم امن معاہدے کے باوجود علاقے میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں جس پر فریقین کےعمائدین نے آپس میں بیٹھ کرمسائل کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے اس حوالے سے اج اہم پیشرفت متوقع ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.