دہلی فسادات،ہندو بلوائیوں کے حملوں میں اموات کی تعداد 50 ہو گئی
نئی دہلی (این این آئی) دہلی میں جگہ جگہ مودی کے مظالم کی داستان، مرنے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی۔ مسلم آبادیاں کھنڈر میں تبدیل کر دی گئیں۔ بھارتی ریاست پنجاب میں دلی فسادات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے مودی اور امیت شا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب میں دلی فسادات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بھٹنڈا ریلوے لائن بند کر دی۔ دلی میں بدترین مسلم کش فسادات میں بلوائیوں کے حملوں سے مرنے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی۔جلے گھر، گاڑیاں اور دکانیں، انتہا پسندوں نے مسلم آبادیاں کھنڈرات میں بدل دیں۔ کئی علاقوں میں تاحال خوف کا سماں ہے۔ بے گھر مسلمان پناہ کی تلاش کیلیے دربدر ہیں۔ شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا جاری ہے۔بھارتی ریاست پنجاب میں دلی فسادات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھٹنڈا ریلوے لائن بند کر دی، مودی اور امیت شا کیخلاف نعرے بازی کی اور قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔