کورونا وائرس اب دنیا کے ساٹھ ملکوں میں پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت
جنیوا(این این آئی )کورونا وائرس کی نئی قسم کووِڈ انیس کے باعث دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 88,000 ہزار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وائرس اب دنیا کے 60 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ کووڈ انیس کے باعث چین میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 42 مزید افراد ہلاک ہوئے۔ یوں مجموعی طور پر چین میں اب اس وائرس کی وجہ سے 2,912 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس اب چین میں کم رفتار سے پھیل رہا ہے تاہم جنوبی کوریا، ایران اور اٹلی میں دن بدن نئے کیسز میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔