نوول کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،احتیاطی تدابیر اختیارکرکے اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

1 162

نصیر آباد( این این آئی)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہا ہے کہ نوول کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہم احتیاطی تدابیر اختیارکرکے اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ضلع نصیرآباد میں کوروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا مگر ضلعی انتظامیہ عوام کو مہلک امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑے گی سول ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈکا قیام عمل میں لایا گیا ہے کوروناوائرس اورپولیو سے بچائوکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو عملی شکل دی گئی ہے محکمہ صحت اور پولیو مانیٹرینگ کرنے والے اسٹاف کی محنت کی وجہ سے ضلع نصیرآباد میں گزشتہ پولیومہم کامیاب رہی اسی جوش وجذبے اورخلق خداکی خدمت کے غرض سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ ہم عوام کو صحت مندانہ زندگی کی فراہم کرسکیں ان خیالات کااظہارانہوںنے عوام میں کوروناوائرس سے بچائو اورانسدادمہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزجلیل احمد،عبدالحمید تھہیم ، اسسٹنٹ کمشنر چھترعلی محمد ہانبھی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنا لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر ایازحسین جمالی،ایکسین بی اینڈآراکبرعلی لاشاری،این اے اسٹاف ڈاکٹرعبدالغفارسولنگی، سمیت دیگر آفیسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے کورسز کے متعلق عوام میں شعورآگاہی انتہائی اہمیت کی حامل ہے بصورت دیگر مہلک امراض اپنے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے اگر والدین اپنے بچوں کو پولیو اوردیگر مہلک امراض سے بچانے کیلئے ٹیکہ جات کے کورسز نہیں کروائیں گے تومستقبل میں اس کا خمیازہ بیماری کی شکل میں معصوم بچوں کوبھگتنا پڑے گا اس لئے ضروری ہے کہ تمام ہم اپنے بچوں کو مہلک امراض سے بچائوکیلئے حکومتی اقدامات سے مستعفید کروائیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ 16مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کیلئے 33یونین کونسلز میں پانچ سال تک کے ایک لاکھ 53ہزار97بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 178فیمیل ٹیمیں30ٹرانزٹ پوائنٹ،36 فکسڈسینٹرزقائم کئے گئے ہیں عوام اپنے بچوں کو پولیوجیسے مرض سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے پلائیں ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ہڑتالی کیمپ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اینڈ ار ایکسین اور دفتری عملہ نے ژوب میں کمیشن اور کرپشن کے سوا کچھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.