آئین اور جمہوریت ہمیں ڈسپلن دیتاہے،جناب جسٹس جمال خان مندوخیل

0 20

 آئین اور جمہوریت ہمیں ڈسپلن دیتاہے،جمال خان مندوخیل 

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاہے کہ آئین اور جمہوریت ہمیں ڈسپلن دیتاہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے وہ ڈسپلن چھوڑ دی ہے اورلوگ جہتوں میں تقسیم ہوگئے ،معاشرے میں پایاجانے والا تشدد خطرناک ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کرداراداکرنے کی ضرورت ہے ،عوام کو انصاف فراہم کرنے کا پہلا زینہ حکومت دوسرا عدلیہ ہے حکومت سے مایوسی کی صورت میں لوگ عدلیہ سے رجوع کرتے ہیں ،انصاف میں کوتاہی برتنے سے اس کے منفی اثرات مرتب ہوںگے ،وکیل اور جج کے بغیر عدالتی نظام نہیں چل سکتا،وکلاءعدالتوں میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں تو کیس جلد ختم ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کچہری میں شہدا آرکیڈ کی عمارت کی اندورنی و بیرونی تجدید ، تزئین و آرائش کے کام کی بعد از تکمیل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.