بلاول بھٹو زرداری کا عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت

0 270

بلاول بھٹو زرداری کا عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما و سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبداللطیف منگریو پکا جیالا تھے، پارٹی کے لیئے ان کی خدمات شاندار ہیں۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری

نے کہاکہ وہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ہر ذمیداری پورے لگن اور عزم سے نبھاتے تھے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی قیادت خواہ کارکنان مرحوم عبداللطیف منگریو کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ مرحوم عبداللطیف منگریو جیسے جیالوں کی جمہوریت کے لیئے جدوجہد اور قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی راج کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.