تحر یک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری کے ابا جی اور چاچا جی اعلیٰ عدلیہ پر حملہ آور ہو چکے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات

0 5

سرگودھا(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے

جبکہ جعلی راجکماری کے ابا جی اور چاچا جی اعلیٰ عدلیہ پر حملہ آور ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کی تاریخ اداروں کو متنازعہ بنانے کی تاریخ ہے۔ان لوگوں نے ماضی اور حال میں ہر قومی ادارے کے خلاف گھٹیا پراپیگنڈہ کیا۔آج شادیانے بجانے والے 3 مارچ کو ماتم کریں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.