و زیراعظم سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور

0 9

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر غور کیا گیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبرقومی اسمبلی محمد ابراہیم خان (این اے 158) نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری (این اے 85) ، سید فیض الحسن (این اے 70) اور چوہدری شوکت علی بھٹی (این اے 87)نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.