تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیربھی آجائے گی، شاہدخاقان عباسی

0 185

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیربھی آجائے گی۔ چیئرمین نیب نے جو کچھ کیا اس کا ان کو جواب دینا پڑے گا، کراچی مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ چودھری برادران کوکرنا ہے کہ انہوں نے عوام میں رہنا ہے یا اقتدارمیں۔شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے تماشے 22سال سے بھگت رہے ہیں۔یہ وہ ادارہ ہے

 

جس نے ملک کوسب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔نیب نے4 سال میں جھوٹے مقدمے بنائے ہیں۔ نیب کو اسد منیر کے اہلِ خانہ کو جواب دینا پڑے گا، نیب کم سے کم دو الفاظ ہی کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب نے جو کچھ کیا اس کا ان کو جواب دینا پڑے گا، پچھلے کئی سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نیب نے کاروبار اور معیشت کو تباہ کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل مقدمہ ختم کر دیا، جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نیب میں صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے کیس ہیں، اگلی جو حکومت آئے گی نیب کو بند کرے گی کیونکہ اس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے

 

۔شاہد خاقان نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اقتدارکے ساتھ رہے گی یا عوام کے ساتھ۔ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ق لیگ کو دعوت دی ہے، ق لیگ کے 5 اراکین ہیں، ان کے بغیر بھی تحریکِ عدم اعتماد ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کیے تھے کہ احتساب کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.