حکومت کسی کو بھی نوکری نہیں دیگی.لیکن کیوں؟
حکومت کسی کو بھی نوکری نہیں دیگی.لیکن کیوں؟
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ سب کو نوکریاں دے، نوجوانوں کو چاہیے کہ ہنر سیکھیں کاروبار کریں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سال تک دنیا کی امامت کی، مدینے کی فلاحی ریاست میں خواتین کو وراثت کا حصہ ملتا تھا، اور وہاں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہوتا تھا، فلاحی ریاست میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لی
ے کام کیا جاتا تھا، ہم نے بھی اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا، لیکن یہ افسوسناک ہے 1947میں جو ہمارا قبلہ تھا اس پر نہیں چل سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں اپنا گھر بنانا بہت مہنگا ہے، حکومت بینکوں کوسبسڈی دے کر عوام کو فائدہ دے رہی ہے، پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، اب تک 55 ارب روپے کے قرضے دیے گئے ہیں، ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا، اسی ہدف کی بدولت عوام کو سبسڈی دینے کے قابل ہوئے، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے لیکن ہم نے کمی کی، ایک خاندان پر مشکل وقت تب آتا ہےجب گھر میں بیماری ہو، ساڑھے 3 سال میں سب سے بڑی خوشی ہیلتھ کارڈ کی فراہمی سے ہوئی، ہیلتھ کارڈ سے ہر خ