یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ کا ایم سی بی کیساتھ سٹریٹیجک پارٹنر شپ کا معاہدہ

0 571

اسلام آباد(پ ر) یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک )کے پریزیڈنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کبیر نقوی اور مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی )کے پریزیڈنٹ و سی ای اوجناب شعیب ممتا ز نے ملک میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے حوالے سے سٹریٹجک پارٹنر شپ کے لئے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو ) پر دستخط کئے ۔ اداروں کے ما بین اشتراک سے طویل المیعاد، مستحکم اور باہمی کارآمد پارٹنر شپ کو فروغ ملے گا ۔ اس سٹریٹجک پارٹنر شپ سے یو بینک کو بینکاری کی وسیع تر خدمات کی فراہمی اور بینکاری کے متعد د شعبوں کے فروغ کے ساتھ اپنی استعداد کو مستحکم کرنے کا موقع ملے گا جس میں لانگ ٹرم ڈیبٹ فنانس، ہاﺅسنگ فنانس، مائیکرو فنانس فنڈ نگ اور فنڈنگ کی متعدد آپشنز شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب میں یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک )کے پریزیڈنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کبیر نقوی نے کہا کہ ہمیں ایم سی بی کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے کیونکہ ماضی میں بھی یو مائیکرو فنانس بینک نے ایم سی بی کے ساتھ مل کر کامیاب شرکت تجار سازی کی ہے ۔ اس شراکت داری سے یو بینک مائیکرو فنانس کے مالیاتی شمولیت کے ایجنڈے اور ملک کے محروم طبقات کی معاونت کو تقویت ملے گی۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک دونوں اداروں کے موثر تعاون سے تخلیقی و جدید مالیاتی حل کی تیاری و متعارف کرانے میں کار گر ثابت ہوگا۔ اس موقع پر مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی )کے پریزیڈنٹ و سی ای اوجناب شعیب ممتا ز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو بینک کے ساتھ باہمی اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مستقبل میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لئے اپنے تعلقات مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔ کم آمدن طبقہ کو ہاﺅسنگ کریڈٹ کی فراہمی حکومت اور بینکاری صنعت کی بڑی ترجیح ہے؛ اور ہم انڈسٹری لیڈر کے ساتھ مل کر عوام کو معیاری خدمات اور مالیاتی شمولیت کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ یہ تقریب مسلم کمرشل بینک ( ایم سی بی ) ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے بھر پور شرکت کی۔ ایم سی بی کی جانب سے گروپ ہیڈ رسک مینجمنٹ گروپ کے جناب محمد نعمان چغتائی، گروپ ہیڈ ٹریژری اینڈ ایف ایکس جناب سلمان زیدی، چیف فنانشل آفیسر مسٹر حماد خالد، گروپ ہیڈ کنزیومر و ڈیجیٹل بینکنگ جناب شہزاد اسحٰق، ہیڈ کارپوریٹ نارتھ مس نتاشہ احمد، ڈویژن ہیڈ مارکیٹر مس مازیہ حسین اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ مس اقصیٰ عمر خان نے شرکت کی جبکہ چیف کمرشل آفیسر اینڈ چیف آف سٹاف مس مریم پرویز، چیف بزنس آفیسر اینڈ چیف ڈیجیٹل آفیسر مس عنبرین ملک، چیف کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ جناب فاروق کامران ، ہیڈ بجٹنگ پلاننگ اینڈ کارپوریٹ فنانس جناب محسن اسلم ، ہیڈ آف بزنس اینا لیٹکس جناب سید محمد عمراوراسسٹنٹ منیجر کارپوریٹ فنانس مس مدیحہ لطیف نے یو بینک کی نمائندگی کی۔
یو بینک کا تعارف
یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ( یو بینک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )۔ اتصلات کا ذیلی ادارہ ہے ۔ بینک کے پاس پاکستان بھر کے 183سے زائد شہروں و دیہی علاقہ جات میں 200سے زائد برانچوں کا نیٹ ورک ہے جو قرضہ جات، ڈیپازٹ پراڈکٹس اور برانچ لیس بینکنگ کے حوالے سے مائیکر و فنانس کی وسیع تر رینج فراہم کرتاہے۔ یو بینک برانچ لیس بینکنگ اپنی تمام تر خدمات یو فون (پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ ) یو پیسہ کے بینر تلے فراہم کرتاہے۔یہ خدمات پاکستان بھر میں45,000سے زائد لوکیشنز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایم سی بی کا تعارف
مسلم کمرشل بینک پاکستان کا سب سے بڑا اور انتہائی جدید بینک ہے ۔ ایم سی بی کے پاس ملک بھر میں 1400برانچوں ، 1450برانچوں کا مضبو ط اور وسیع تر نیٹ ورک ہے جبکہ 11اوورسیز برانچیں بھی موجود ہیں۔ 70لاکھ سے زائد صارفین کے ساتھ ایم سی بی پاکستان کا سب سے مقبول بینک ہے ۔ ہمارے معز ز صارفین ہماری جدید اور آسان ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کے ذریعے 24/7ایم سی بی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.