منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب بلوچستان کے لوگوں کی پہچان ہے ،بشریٰ رند

0 186

 

پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشری رند نے بلوچ کلچر ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام اور قبیلوں کا گل دستہ ہے، منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب یہاں کے لوگوں کی پہچان ہے، با شعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں۔محترمہ بشری رند نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بہن بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے، بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کا فروغ ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.