حکومت کی کوشش ہے پورے بلوچستان میں قرنطینہ سینٹر کا قیام عمل لایا جائے ،میر عمیر محمد حسنی

0 138

خاران( این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ و کرونا وائرس کنڑول پروگرام کے فوکل پرسن سردارذادہ میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ اس نازک وقت میں بحثیت قوم ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگا اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے خصوصی ہدایات کے پیش نظر پورے صوبے میں اس وباء پر بروقت قابو پانے کے لئے ایمرجنسی حالات میں ٹھوس اقدامات کی جارہی ہیں انھوں نے خاران اور دیگر علاقوں میں لوکل سطح پر ایمرجنسی طور پر قرنطینہ سینٹر کے قیام سے متعلق کہا کہ بعض لوگ اس مشکل گھڑی میں سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں یہ وقت سیاست کی نہیں بلکہ ایک پاکستانی اور بلوچستان کے باسی کے ہوتے ہوئے ہم سب کو ملکر حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور کرونا جیسے وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے بحثیت ایک انسان ایک دوسرے کے خیال رکھنا ہوگا اور کرونا وائرس سے بچاو ، احتیاطی تدابیر اور آگاہی کے حوالے سے اپنا اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوگا کیونکہ کرونا وائرس پورے دنیا میں پھیلا ہوا ہے جس سے پورا دنیا متاثر ہو چکی ہیں لیکن اللہ پاک کے بارگاہ میں ہم سب کو دعا کرنا چاہیے کہ اس مصیبت اور مشکل گھڑی میں اپنی حفاظت میں رکھیں انھوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی و سماجی پارٹیوں کو اتحاد اور یکجا ہونے کی ضرورت ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت اپنی تماصم تر وسائل کرونا وائرس سے بچاو او احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ جو اس وباء سے متاثر ہیں ان کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچ سکیں انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں قرنطینہ سینٹر کا قیام عمل لایا جائے تاکہ خدانخواستہ ضلع کی سطح پر اگر اس طرح کا کوئی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بروقت قرنطینہ سینٹر میں لایا جا سکیں کیونکہ چھوٹی سی غفلت سے پورا علاقہ متاثر ہوسکتا ہے۔ صوبائی حکومت اپنی ذمہ د اری بخوبی سرانجام دے رہی ہے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں فضول گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ آپ اپنے نہیں بلکہ اپنی خاندان کو بھی محفوظ بنا سکتے ہو انھوں نے کہا کہ خاران میں مخالفین اس ایشو کو سیاسی بنیاد بنا کر پروپیگنڈہ کررہے ہیں دراصل بلوچستان کے کسی بھی حصے میں قرنطینہ سینٹر کی ضرورت ہوگی صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں یہ صرف لوکل سطح پر ہوگی ۔مخالفین صرف ماسک لوگوں کو دے کر اپنا حق ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس مشکل اور نازک گھڑی میں عملی طور پر ایک دوسرے کا ہر سطح پر خیال رکھنا چاہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.