ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، کاشف حیدری

1 62

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سوشل ایکٹیوسٹ کاشف حیدری اور بیوٹمز یونیورسٹی سائیکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار محمد حسین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ موسم بہار میں ہر بشر ایک شجر کے فارمولے

پر عمل کرتے ہوئے تمام اہل علاقہ اپنے گھروں اور زمینوں پر پودے لگاکر ماحول کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹاون میں سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگا کر شرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر یہاں آئے سوشل میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے۔ اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی سائیکولوجی

ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار محمد حسین، اتحاد تاجران بلوچستان ہزارہ ٹاون یونٹ کے پریس سیکریٹری محمد ضیا صالحی اور المصطفی اسکاوٹس ہزارہ ٹاون کے رضاکاران و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر گلزاری ٹاون، ہزارہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں 150 سے زائد پودے اور درخت لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا تمام مہذب شہری کا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے اور ہر

بشر ایک شجر کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے تمام اہل علاقہ اپنے گھروں اور زمینوں پر پودے لگاکر ماحول کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (اسٹاف رپورٹر) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے رہنماوں نے کہا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.