بلوچستان حکومت کا بڑا قدم ،18لاکھ خاندانوں کے لیے صحت کارڈ کا فوری اجرائ

2 490

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہفتہ کو وزیراعلی ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا کابینہ اجلاس میں 45ایجنڈہ پوائنٹس شامل کیے گئے تھے صوبائی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے صوبے میں طویل مدت قیام کی پالیسی کی منظوری دی جس کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے کابینہ نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور اس کی فوری طور پر لانچنگ کی منظوری بھی دی اس سہولت

 

سے بلوچستان کے 18لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جنہیں فی خاندان 10لاکھ روپے کا ہیلتھ کور میسر ہوگااس کے علاوہ کابینہ نے شہید سکندر زہری اسپتال خضدار اور 50 بستروں کے خدابادان اسپتال پنجگور کو خود مختار ہسپتال قرار دینے کے بلوں کی منظوری دییاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپشتونخوا اور بعد میں پنجاب کی حکومتوں نے اپنے عوام کی بہترعلاج معالجہ کے لیے صحت کارڈ کا اجرائ کیا تھاجس سے نہ صرف عوامی سطع پر پزیرائی ملی ہے بلکہ اس سے ہزارون غریب افراد کو علاج معالجے میں آسانی پیداہوئی ہےصوبائی کابینہ کی محکمہ صحت کو ایڈ

 

ہاک بنیادوں پر ضلعی سطح پر خالی میڈیکل افسر لیڈی میڈیکل افسر سپیشلسٹ اور ٹیچنگ کیڈر ڈاکٹرز اور سٹاف نرسز کی بھرتی کی منظوری دیکابینہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسپتالوں اور صحت مراکز میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا ہےاجلاس میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضلعوں اور دوردراز کے علاقوں سے اپنی جاے تعیناتی سے غیر حاضری کا نوٹس لیا گیا اور ڈاکٹروں اور طبی عملے کو جا? تعیناتی پر حاضری کا پاپند بنانے کے لی? محکمہ صحت کو سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی صوبائی کابینہ نے سٹاپ گیپ انتظام کے تحت صوبہ بھر کے سکولوں میں عبوری بنیادوں پر اساتذہ کی خدمات کے حصول کی منظوری دیواضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے خبردار نیوز کو بتایا تھا کہ صحت کارڈ کے اجرائ سے بلوچستان کے 18 لاکھ خاندان کے افراد سرکاری خرچ پر ملک کے کسی بھی اچھے ہسپتال میں علاج کرسکتے ہیں

You might also like
2 Comments
  1. کوہران says

    اسلام علیکم سر آپ سے دراخواست ہے کہ میں ایک غریب خاندان سے ہوں میری کارڈ کو شامل کروا شکریہ کارڈ نمبر ہے 5520321587313 اور موبائل فون نمبر ہے 03320686228

  2. بی بی says

    اسلام علیکم سر آپ سے دراخواست ہے کہ میری کارڈ کو شامل کروا شکریہ میں ایک غریب عورت ہوں میری کارڈ نمبر ہے 5520312763564اور فون نمبر ہے ص
    03348271427 صحت کارڈ کے لئے شامل کروا شکریہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.