نوجوان نسل میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں،نصیب اللہ مری

0 308

کوئٹہ(ویب دیسک)گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سردار حسن موسیٰ میں سہ روزہ سائنس وآرٹس نمائش کے دوسرے روزتقسیم انعامات کے پروقارتقریب کاافتتاح مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم میرنصیب اللہ مری نے فیتہ کاٹ کرکیا۔مہمان خصوصی کے استقبال کیلئے بینڈ کاخصوصی اہتمام کیاگیاتھا جس کی دھنیں بجاکر انہیں سلامی دی گئی ۔اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم کے ساتھ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سردار حسن موسیٰ پرنسپل سعدیہ اورڈائریکٹر کالجز کے ہمراہ نمائش کے مختلف اسٹالز کادورہ کیامختلف ماڈلز میں گہری دلچسپی ظاہرکی ۔طالبات نے اپنے اپنے پراجیکٹس

 

سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ سائنس کے تعلیم میں آگے بڑھے کیونکہ یہ وقت کاتقاضا ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جوسائنس کے میدان میں آگے ہو۔اس سائنس وآرٹس نمائش میںماڈلز کے ساتھ پوسٹر سازی کامقابلہ بھی شامل تھاطالبات نے اپنے اپنے مضامین کے مطابق مختلف تھیوریز اورتھیمز کورنگو کے ذریعے اجاگر کیاتھا ۔اس نمائش کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول ﷺ سے کیاگیا۔صوبائی وزیرتعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے اپنے خطاب میں پوزیشن لینے والی طالبات کومبارکباد دینے کے ساتھ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سردار حسن موسیٰ پرنسپل محترمہ سعدیہ فاروقی اوراساتذہ کرام کی کاوشوں کوسراہا ۔انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں اچھی لیڈر شب بچوں کوآگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے ۔مہمان خصوصی کوسونیئرپیش کیا۔گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سردار حسن موسیٰ محترمہ

 

پرنسپل سعدیہ فاروقی نے اپنا سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم ،ڈائریکٹر کالجز ،ججز،پرنسپلزاورتمام مہمانان گرامی کاشکریہ اداکیا۔پرنسپل نے پروگرام انچارج مس شرین گل،مس شمائلہ عظمت اورتمام اسٹاف کاشکریہ اداکیاجنہوںنے محنت کرکے اس نمائش کوکامیاب بنایا ۔پرنسپل سعدیہ فاروقی نے طالبات کی کاوشوں کوسراہا اس تقریب میں کالج میں ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک خوب صورت دستاویز ی فلم بھی پیش کی گئی پروگرام کے آخر میں کامیاب ہونے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.