سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات، پولنگ جاری

0 55

 

سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات، پولنگ جاری

 

اسلام آباد: سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی جب کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اراکین کی درخواست پر سینیٹ الیکشن ملتوی کردیے گئے۔سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔سینیٹ الیکشن میں 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے اور آج 59 امیدوار مدمقابل ہیں۔سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل ،

 

ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ یا علماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا۔اسی طرح سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یاعلماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا۔پنجاب کی 7 جنرل نشستوں جب کہ بلوچستان کی تمام 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ یا علماء کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر انتخاب ہونا تھا جو مخصوص نشست والے اراکین کا حلف نہ لیے جانے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہے۔خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن کے

 

احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دی جس میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا اس لیے سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کیا تھا جس کے بعد صوبے میں سینیٹ کا الیکشن تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.