رمضان کے مہینے میں اللہ تعالی کی طرف سے برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے،شیرین زادہ
ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے۔ اس میں بندہ اپنے معبودِ حقیقی سے گفتگو کرتا ہے۔ بعینہٖ روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ غفلت میں پڑے ہوئے لوگوں پر یہ مہینہ اللہ تبارک و تعالی کا بہت بڑا احسان ہے اس مہینے میں ہر بندہ کو اللہ تبارک و تعالی کی عبادت میں مشغول ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی نے اس مہینے کو انسانوں کیلئے نجات کا ذریعہ بنایا ہے اس لئے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیک کاموں میں اور غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے میں بھرپور اہم کردار ادا کریں اللہ تبارک و تعالی تمام انسانیت کے گناہوں کو معاف فرما دیں۔آمین