جامعہ بلوچستان میں مالی بے ضابطگیوں کا احتساب کیا جائے گا، سرفراز بگٹی
جامعہ بلوچستان کے مالی بحران اور اساتذہ کے احتجاج کے بارے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جامعات ہوں یا صوبے کی گورننس کے مسائل انکے حل کیلئے عوامی مدد درکار ہوگی جامعات کا مالی بحران حل کریں گے تاہم اس کی وجوہات کا تعین بھی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں مالی بے ضابطگیوں کا احتساب کیا جائے گا، سرفراز بگٹی کے مطابق جامعہ بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین کا مسئلہ بھی سنجیدہ نوعیت کا ہے کوئی بھی سرکاری یا خود مختار اتھارٹی احتساب سے مبرا نہیں۔