گزشتہ روز کے واقعہ کو کوئی باشعور درست نہیں کہے گا ،ترجمان حکومت بلوچستان

0 165

کوئٹہ (خ ن ) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سرکاری ٹیلی ویڑن کے پروگرام “کرنٹ افیئرز ٹائم” کے اینکر پرسن محب ترین سے لائیو پروگرام میں حکومتی رکن اور جامعہ بلوچستان کی خاتون لیکچرر کے درمیان تکرار کے معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی باشعور آدمی گزشتہ روز کے واقعے کو درست نہیں کہے گا۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایمپلائز آف بلوچستان یونیورسٹی کے احتجاج میں شریک خاتون لیکچرر جو کہ ایک سیاسی اور قابل احترام خاندان سے تعلق رکھتی ہے سے وزیر اعلی نے بذات خود ان سے رابطہ کیا اور معذرت کی اور اس بہن نے نہ صرف وزیر اعلیٰ کی معذرت کو قبول کیا بلکہ انہوں نے بلوچی اور براہوی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کو مخاطب کیا کہ اپ میرے بڑے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جہاں پر غلطی ہوگی وہاں حکومت بلوچستان اپنی عوام سے اپنے شہریوں سے معافی مانگنے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرئیگی کہیں زیادتی ہوگی اور اس پر معافی مانگنا غلط بات نہیں یہ حکومت عوام کی منتخب حکومت ہے اسی حکومت نے عوام کو ڈلیور کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا ایجنڈا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہوتی ہیں بلوچستان اسمبلی کے باہر رکن صوبائی اسمبلی کا اور خاتون لیکچرر سے تکرار غلط عمل ہے اس غلط عمل کے بعد وزیر اعلی کا معذرت کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے یہ محسوس کیا کہ غلطی ہوئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.