یورپی ممالک کے 12 غیر ملکی سیاحوں کی بلوچستان کے تاریخی شہر قلات آمد، مختلف مقامات کا دورہ
اسپین سمیت چھے یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والی 6 خواتین سمیت 12 غیر ملکی سیاحوں کی بلوچستان کے تاریخی ضلع قلات آمد، قلات پہنچنے پر غیر ملکی مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور سیاحوں میں شامل خواتین کو بلوچی روایتی چادر پہنا کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ قلات ریاست کے تاریخی قلعہ” میری Meeri، شاہی محل، شاہی بازار، ہندوں کے تاریخی مندر، پہاڑوں اور دیگر تاریخی مقامات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، بازار میں قلات کے عوام کیجانب بھی غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کے ساتھ شہریوں سے سیلفیاں بناتے رہے اور انکے ساتھ گھل مل گئے۔ بلوچستان کے دورے پر آئے چھ ممالک اسپین، برازیل، جرمن، ڈچ، پولیش اور بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سیاح جن میں Mateo , Andreu , Cos Calvet, Aldea Lallana, Riera Baladas Joan, Vilaronga, Alenya, Ferreira, Juargens, Gessits Johan, Obloj Jacek, Dams Catharina شامل تھے جبکہ انکے ہمراہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاہد جمیل ، سردار علی و رفیق بھی تھے جوکہ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد تاریخی شہر قلات پہنچ گئے جہاں پر قلات کے پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نیچاری، مقامی صحافی فیض نیچاری عبدالقدیر نیچاری شعیب نیچاری سعید نیچاری بلال نیچاری بابا نیچاری عمیر نیچاری و دیگر نے قلات پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال کیا پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نیچاری و شعیب نیچاری جوکہ بلوچی ثقافتی لباس میں ملبوس بلوچی دستار سمیت روایتی انداز میں مہمانوں سے ملاقات کرکے انہیں قلات کی تاریخ قلعہ میری، رائل فیملی کے تاریخی کردار شاہی محل سمیت بلوچی ثقافت و رسم رواج پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ مقامی صحافی فیض نیچاری عبدالقدیر نیچاری پروفیسر محمد صدیق نیچاری شعیب نیچاری مصدق نیچاری و دیگر کی جانب سے خواتین سیاحوں کو بلوچی ثقافتی دوپٹے چادر پہنائی گئی اس موقع پر شاہ میر نیچاری مولا بخش نیچاری میر غلام مرتضی نیچاری و دیگر بھی موجود تھے جبکہ مصدق، احتشام ، حسنین ضیا سمیت دیگر چھوٹے بچوں کی جانب سے بھی مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں تحائف پیش کی گئی شاہی محل میں شاہی بازار کا بھی سیاحوں نے دورہ کیا بازار میں مقامی لوگوں سے روایتی انداز میں ان سے گھل مل گئے بزرگ شہریوں جوکہ بلوچی روایتی لباس بلوچی دستار پہنے افراد سے سیاح ملے اور ثقافت و روایات کو دیکھ کر انکی تعریف کی اور انکے انداز سے محظوظ ہوئے جبکہ شہریوں نے مہمانوں کے ساتھ ویڈیو تصاویر و سیلفیاں بنوائیں جبکہ ہندووں کے تاریخی مندر میں مہاراج گنشام داس سمیت ہندو برادری سے بھی ملے، غیر ملکی سیاحوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں جبکہ بلوچستان کے دیگر شہروں کے علاوہ قلات پہنچ کر ہم نے عوام کی محبت انکے خلوص مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں قلات کی واقعی تاریخ ہے جو ہم نے سنا وہی پایا انشا اللہ عزت افزائی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے تفصیلی دورے کے بعد غیر ملکی سیاح قلات سے روانہ ہوکر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ و دیگر شہروں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔