سیف سٹی پروجیکٹ سے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی ممکن ہو سکے گی ،آئی جی بلوچستان

0 72

کوٹئہ(خ ن )آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیرِ صدارت سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی، جائزہ اور استعمال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اِجلاس میں کمانڈنٹ پی ٹی سی کوئٹہ نے بذریعہ (ویڈیو لنک) شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی پیزکوٹئہ،اے آئی جی پی کوٹئہ آئی ٹی ،سی پی کوٹئہ، اے آئی جی پی آپریشنز، ایس ایس پی ٹریفک ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی ،ڈپٹءڈائریکٹر آئی ٹی سی پی او، نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی، جائزہ اور استعمال کے مختلف تجاویز زیر غور بھی لائی گئی اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کیمرون کی سے جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت پر نگرانی ممکن ہو سکے گئی جبکہ کیمروں کی مدد سے تجاوزات اور اسکی وجہ سے ہونے والے ٹریفک جام کی نشاندہی بھی فوری طور پر ہوسکے گی۔اورٹریفک جام کے مسئلے کی سب سے بڑی وجہ تجاوزات ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.