کوئٹہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ

0 141

کوئٹہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہی ہے اپوزیشن کااحتجاج وتنقید سمجھ سے بالا تر ہے عوام کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اپوزیشن جماعتیں ماضی میں اقتدار میں رہ کر بھی عوام کی خدمت نہیں کرسکے آئندہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی تمام علاقوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے فنڈز رکھیں گے تاکہ کوئی بھی علاقہ پسماندہ نہ ہو ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل،میر ضیاء اللہ لانگو،حاجی مٹھا خان کاکڑ،حاجی محمد خان لہڑی نے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ دوسروں کو برداشت کیا جائے مگر بد قسمتی سے اپوزیشن جماعتیں اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے غیر جمہوری طرز رویہ اپنا یا ہے جس کی وجہ سے اسمبلی میں بلوچستان کے روایات کو پامال کیا جارہا ہے جو کہ جمہوری عمل نہیں ہے پی ایس ڈی پی احتجاج کرنے والے اپوزیشن جماعتیں اپنے دور اقتدار میں کیوں اپوزیشن جماعتوں کو محروم کیا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال بلوچستان کے کسی بھی علاقے کو ترقیاتی عمل میں نظر انداز نہیں کرینگے کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں جس طرح اپوزیشن کو عوام نے منتخب کیا ہے اسی طرح حکومتی اراکین بھی عوام کے منتخب کردہ لوگ ہیں اور اپنے اپنے علاقوں سے منتخب ہوئے ہیں موجودہ حکومت نے کرپشن کا راستہ روک لیا موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہی ہے اپوزیشن کااحتجاج وتنقید سمجھ سے بالا تر ہے عوام کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اپوزیشن جماعتیں ماضی میں اقتدار میں رہ کر بھی عوام کی خدمت نہیں کرسکے آئندہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی تمام علاقوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے فنڈز رکھیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.