کوئٹہ موبائل ریچارج پر ٹیکس وصولی کا فیصلہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے مترادف ہے

0 21

کوئٹہ موبائل ریچارج پر ٹیکس وصولی کا فیصلہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ موبائل صارفین سے بھاری ٹیکس وصولی کے فیصلے پر نظرثانی کریںاے کیو ایم افغان قومی مومنٹ کے مرکزی بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ موبائل کارڈ ریچارج کرنے پر بھاری ٹیکس کی وصولی کے فیصلے پر ازسرنو نظرثانی کر کے عوام کو اس ازیت سے ریلیف دیا جاے واضع رہے کہ سابقہ چیف جسٹس نے بیلنس کارڈ پر سے ٹیکس ختم کیا تو کمپنیوں نے تمام کال, ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے کر دیئے, مثلا مہینے کا ایس ایم ایس پیکج 48 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کا کر دیا. اس طرح سے کمپنیوں نے اپنا منافع پورا کر لیا لیکن اب موجودہ چیف جسٹس نے ٹیکس بحال کر دیے لیکن پیکجز سستے کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اب صارفین کو 100روپے کے موبائل کارڈ لوڈ کرنے پر تو 30روپیٹیکس دینا ھوگا اور ساتھ ساتھ تمام پیکیجز پر بھی دگنی ٹیکسز دینے ھوں گے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ انصاف فرائم کرنے والے اداروں کو بھی عوام کی فکر نہیں ہے عوام سے بذریعہ اخباری بیان اپیل کی گء ہے کہ موبائل کارڈ اور مختلف پیکیجز پر ٹیکسز کے خاتمے تک کارڈ لوڈ کرنے سے احتجاجا انکار کیا جاے تاکہ موبائل کارڈ پر ٹیکسز کے ساتھ ساتھ تمام پیکجز بھی پرانے ریٹس پر بحال ھو جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.