مزدوروں اورمحنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،
سکھر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خوشید شاہ نے کہا ہے کہ مزدوروں اورمحنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مزدوراورکسان پس چکا ہے،حکومت نے معیشت کوتباہی کے کنارے لاکھڑاکیاہے۔بدھ کو خورشید شاہ نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،موجودہ حکومت نے معیشت کوتباہی کے کنارے لاکھڑاکیاہے،غریبوں کی زندگی اجیرن بنا دی،موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مزدوراورکسان پس چکا ہے،مزدوروں اورمحنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔