شہباز شریف کی افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

0 183

لاہور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ،شہدا کی قربانیوں کے طفیل پاکستان امن کا گہوارہ بنا ،دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمے تک پورے عزم و استقلال کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔بدھ شہباز شریف نے کہاکہ اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ،شہدا کی قربانیوں کے طفیل پاکستان امن کا گہوارہ بنا ،دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمے تک پورے عزم و استقلال کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے ،شہدا کے اہلخانہ نے ملک و قوم کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.