وہاب ریاض اور کامران اکمل نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جاری رکھنے کے حق میں آواز بلند کردی

0 18

اسلام آباد قومی کرکٹر وہاب ریاض اور کامران اکمل نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جاری رکھنے کے حق میں آواز بلند کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کرکٹ کا اسٹرکچر کیا ہونا چاہیے، اس کا فیصلہ تو بہر حال پی سی بی نے کرناہے لیکن میری ذاتی رائے میں ڈیپاڑٹمنٹل کرکٹ کی وجہ سے ہی بہترین کرکٹ ہونے کے ساتھ اچھے کرکٹرز بھی سامنے آرہے ہیں۔اس کو ہرگز بند نہیں کرناچاہیے۔ ہمارے زیادہ ترکرکٹرزکو ڈیپارٹمنٹس نے روزگار دے رکھا ہے اگر محکموں کی ٹیمیں ختم ہوجائیں گے توپھر ہمارے کرکٹرز کو بھی بہت نقصان ہوگا،کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس پہلو کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔جبکہ وکٹ کپیر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی سی بی ہرسال ڈومیسٹک سسٹم تبدیل کرتا ہے اور اس کو کتنا مزید بدلیں گے۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے ہماری کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی۔ جاوید میاں داد، عبدالقادر سمیت جتنے بھی کرکٹرز اس پر بات کررہے ہیں، اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ صرف یہ احساس دلاناچاہتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ہمارے ملک کے لئے کتنی اہم ہے، ہم خود محکموں کی کرکٹ سے یہاں تک پہنچے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.