کارپٹ مینو فیکچررز ،ایکسپورٹرز کامسائل اورمطالبات سے آگاہی کیلئے سیکرٹری تجارت و صنعت کو خط

فریٹ چارجز پر 50فیصد سبسڈی ،عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے 80/20کے فارمولے پر عمل کیا جائے

0 8

اسلا آباد/لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہی اور مطالبات پر مبنی خط فاقی سیکرٹری تجارت و صنعت کو ارسال کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی سرپر

ستی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ہاتھ سے بنے قالین کی صنعت عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ کھو رہی ہے ۔2005-06 میں پاکستان کی برآمدات 278 ملین ڈالرز تھیں جو 2019-20 میںکم ہوکر 67.7 ملین ڈالر زکی سطح پر آ گئی ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے ۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فضائی اورسمندری راستے سے فریٹ چارجز انتہائی زیادہ ہیں جن پر کم از کم 50 فیصد سبسڈی دی جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.